Finite and Non Finite Verbs
Finite non finite verbs definition and examples in urdu. See Finite verbs in Urdu and verb forms in Urdu. Parts of speech explained in Urdu. Types of non finite verbs including infinitives, present participle, past participle, gerund definition and examples in English and Urdu. English grammar in Urdu explaining finite and non finite verbs definitions, types of non finite verbs with examples in Urdu.
Learning about Finite and Non Finite Verbs is essential because there can be no sentence in English without a Finite Verb. Finite Verbs Indicate subjects, grammatical tense, person, and number. These verbs describe the action of a person, place, or thing in the sentence. Unlike other types of verbs, finite verbs do not require another verb in the sentence in order to be grammatically correct. For Urdu-speaking persons who are trying to learn English from Urdu, we have prepared this lesson in easy Urdu so that they have sufficient knowledge about Finite and Non Finite Verbs. Visit our page on English Grammar in Urdu to gain more knowledge on English parts of speech.
کسی بھی انگلش sentence میں ایک یا ایک سے زیادہ verb استعمال ہوتے ہیں۔ یہ مختلفverb مختلف کام کرتے ہیں۔ یہ ہمیں بتاتے ہیں کہ sentence کا کونسا tense ہے، subjectکےفرسٹ پرسن ، سیکنڈ پرسن، یا تھرڈ پرسن سے میچ کرتےہیں، Subject کےسنگل یا پلورل ہونے سے بھی میچ کرتے ہیں۔ کچھ verbs تبدیلی کے ساتھ noun کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں، کچھ وربز continuous کچھ perfect tenses بنانے میں کام آتے ہیں اور کچھ participles, infinitives, اور Gerunds کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اگر کسی sentence میں صرف ایکverb استعمال ہوا ہو تو وہ اسکے person, tense اورnumber کو ظاہر کرے گا اور اس کو پہچاننا سب سے آسان ہے۔ مگر جب ایک سے زیادہ verb استعمال ہوں گے تو انگلش لکھنے اور بولنے والے کو یہ معلوم ہونا چاہییے کہ کونسا verb کیا کام کر رہا ہے۔ اس صفحے پر ہمverbs کی ان مختلف اقسام اور ان کے استعمال کے بارے میں جانیں گے۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
اردو معنی - Finite meaning in Urdu
Finite کے اردو معنی ہیں: محدود، متناہی، غیر مطلق۔ گرامر کے لحاظ سے اس کے معنی اور استعمال کچھ مختلف ہیں جن کا آگے چل کر تفصیل سے ذکر ہو گا۔
اردو معنی - Non-Finite meaning in Urdu
Non-finite کے اردو معنی ہیں: لامحدود، لا متناہی، جس کا کوئی آخری سِرا نہ ہو۔ گرامر کے لحاظ سے اس کے معنی اور استعمال کچھ مختلف ہیں جن کا آگے چل کر تفصیل سے ذکر ہو گا۔
Verbs کی قسمیں
Verbs کو دو قسموں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
- Finite Verbs
- Non-Finite Verbs
Finite Verbs کیا ہوتے ہیں؟
Finite Verbs وہ verb ہوتے ہیں:۔
- جن کا sentence میں کسی subject سے تعلق ہوتا ہے اور وہ number, person, tense کا اظہار کرتے ہیں۔
- یہverb کسی شخص، جگہ یا چیز کے action کو بیان کرتے ہیں۔
- دوسرےverbs کے برخلاف انہیں گرامر کے لحاظ سے صحیح ہونے کے لیے کسی دوسرے Verb کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
- اگر کسی جملے میں صرف ایکverb ہو تو وہ Finite verb ہو گا۔ یہ جملے کی جڑ (root) سمجھے جاتے ہیں۔
- Verb کیSimple present اور simple past فارمز اور auxiliary verbs فائی نائیٹ verb ہوتے ہیں۔
- کیونکہ کوئی جملہ بغیر Tense ظاہر کیے نہیں بن سکتا اس لیے کوئی انگلش جملہ بغیر Finite Verb کے نہیں بن سکتا۔
- Number, Person, Tenseتبدیل ہونے کی صورت میں ان کی فارم تبدیل ہو جاتی ہے۔
Finite Verbs کی مثالیں
Learn finite and non-finite verbs in Urdu
ان جملوں میں Finite Verbs کو ریڈ کلر میں دکھایا گیا ہے۔ پہلے sentence میں go ایک finite verb ہے۔ابھی ہم نے بتا یا تھا کہ Finite Verbs جملے کے person, tense, subject اور numberکے بارے میں بتاتے ہیں۔ یہاں پر go پریزینٹ فارم میں استعمال ہوا ہے ۔ اس کا مطلب ہے یہ Present Indefinite Tense ہے۔ اس کا سبجیکٹ they ہے ۔ یہ ہمیں بتارہا ہے کہ یہ تھرڈ پرسن پلورل ہے۔ اگر یہ تھرڈ پرسن سنگیولر ہوتا تو go کے بجاۓ goes لکھا یا بولا جاتا۔ اگر ورڈ go کو اس sentence سے نکال دیا جاۓ یعنی اسے They for a walk in the morning پڑہا جاۓتو یہ ایک نامکمل اور گرامر کے لحاظ سے غلط جملہ ہوگا ۔ ان verbs کو اپنی بات بیان کرنے میں کسی دوسرے verb کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
دوسرا sentence ہے He leaped for the ball یہاں leaped ایک Finite Verb ہے اور Past Tense میں ہے، subjectتھرڈ پرسن اور نمبر میں سنگل ہے۔ اگر اسے leap یا leaps لکھا جاتا تو اس کا tense تبدیل ہو جاتا اور number, person, subject بدل سکتا تھا۔ اپنےperson, tense اور numberکے لحاظ سے یہ مکمل معنی دے رہا ہے۔
تیسرا sentence ہے The boat glides over the water. یہاں glides ایک Finite Verb ہے۔ یہ Present Indefinite Tense کا اظہار کر رہا ہے۔
آخری sentence ہے Aslam teaches in a private school۔ یہاں teaches ایک Finite Verb ہے اور یہ بھی Present Indefinite Tense کا اظہار کر رہا ہے۔
آپ نے دیکھا کہ ان چاروں sentences میں ایک ایک verb استعمال ہوا ہے اور یہ Finite Verb ہیں۔ ان جملوں میں سے اگر ان verbs کو نکال دیا جاۓ تو یہ نا مکمل اور گرامر کے لحاظ سے غلط جملے ہو جائیں گے۔ یہ verbs بتا رہے ہیں کہ sentence کا tense کون سا ہے ۔ یہ subject کے ساتھ میچ کر رہے ہیں یعنی subject کےperson اور numberکے حساب سے صحیح ہیں۔
Non Finite Verbs کیا ہوتے ہیں؟
Non-Finite Verbs وہ verb ہوتے ہیں:۔
- جن کا جملے کےtense, subject یا number سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
- Tense تبدیل ہونے کی صورت میں ان کی form میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔
- کسی sentence میں Non Finite Verb اکیلا نہیں ہو سکتا۔ اس سے پہلے Finite Verb کا ہونا ضروری ہے۔
- ایک sentence میں ایک سے زیادہ Non Finite Verbs ہو سکتے ہیں۔
- Non-Finite Verbs عام طور پر تین قسم کے ہوتے ہیں:
- Infinitives
- Participles
- Gerunds
Non Finite Verbs کو وربلز بھی کہا جاتا ہے۔
Non-Finite Verbs کی مثالیں
To run is often tiresome.
Walking in the morning is beneficial for health.
Manzar was watching a movie.
Nadira helps her sister clean the house.
He talked on the phone while driving the car.
Zahida carried the washed clothes upstairs.
ان examples میں بلو کلر میں دکھاۓ گۓ ورڈز Non Finite Verbs ہیں اور ریڈ کلر میں دکھاۓ گۓ ورڈز ٖ Finite Verbs ہیں۔ آپ دیکھیں کہ ان میں ایک sentence بھی ایسا نہیں ہے جس میں Finite Verb نہ ہو جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کوئی بھی انگلش جملہFinite Verb کے بغیر نہیں بن سکتا۔
پہلا sentence ہے To run is often tiresome یعنی دوڑنا اکثر تھکاوٹ کا باعث ہوتا ہے، اس میں to run ایک infinitive ہے جو Non Finite Verb کی ایک قسم ہے۔ Infinitive کی تفصیل ہم کچھ دیر میں بتائیں گے۔ to run ہمیں tense کے بارے میں کچھ نہیں بتا رہا ہے۔ البتہ is جو Finite Verb ہے ہمیں Tense کے بارے میں بتا رہا ہے۔ اگلے جملے Walking in the morning is beneficial for health میں walking ایک Non Finite Verb ہے جو یہاں gerund کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ یہ بھی tense کے بارے میں کچھ نہیں بتا رہا ہے۔ اس جملے میں is ایک finite verb ہے جو tense کی تشریح کر رہا ہے۔ Gerund کی تفصیل بھی ہم ابھی بتائیں گے۔ تیسرے جملے Manzar was watching a movie میں watching ایک participle ہے جو was ایک Finite Verb کے ساتھ مدد گار کے طور پر continuous tense بنانے کے لیے لگایا گیا ہے۔ Participles کی تفصیل میں بھی ہم ابھی جائیں گے۔ Nadira helps her sister clean the house. میں clean ایک Non Finite Verb ہے جو یہاں bare infinite یعنی بغیر to کے infinitive استعمال ہوا ہے۔ He talked on phone while driving the car میں driving ایک Non Finite Verb ہے جو یہاں ایک participle کے طور پر استعمال ہو ا ہے۔ آخری جملے Zahida carried the washed clothes upstairs میں washed ایک Past participle ہے اور ایک Non Finite Verb ہے۔
مختصراً ہم کہہ سکتے ہیں کہ Finite Verb کا جملے میں مرکزی کردار ہوتا ہے۔ زیادہ تر subject کے ساتھ لگتے ہیں، tense بناتے ہیں،subject کے person اور number یعنی سنگیولر یا پلورل کو میچ کرتے ہیں ۔کوئی بھی sentence ان کے بغیر نہیں بن سکتا ہے جبکہ Non Finite Verbs مختلف قسم کے participles, infinitives او ر gerunds بناتے ہیں۔
Learn finite and non-finite verbs in Urdu
Verbs کی کونسی فارم Finite Verb ہوتی ہے اور کونسی Non Finite Verb ہوتی ہے؟
Simple Present – Finite Verb
Simple Past – Finite Verb
(Auxiliary Verbs are also Finite Verbs)
Base – Non-Finite Verb
Infinitives – Non-Finite Verb
Participles – Non-Finite Verb
Gerunds – Non Finite Verb
Simple Present Form میں استعمال ہونے والے verbs کی مثالیں
I play cricket.
We enjoy walking at the beach.
Basit likes swimming.
They fight with each other.
ان مثالوں میں دکھاۓ گۓ ورڈز جو ریڈ کلر میں ہیں verb کی simple present form میں ہیں اور یہ سب Finite Verbs ہیں۔
Simple Past Form میں استعمال ہونے والے verbs کی مثالیں
I played cricket.
We enjoyed walking at the beach.
Basit liked swimming.
They fought with each other.
ان مثالوں میں دکھاۓ گۓ ورڈز جو ریڈ کلر میں ہیں verb کی simple past form میں ہیں اور یہ سب Finite Verbs ہیں۔ تمام auxiliary verbs بھی Finite Verbs ہوتے ہیں۔
Infinitives کیا ہوتے ہیں؟
Verbs کی base form سے پہلے اگر to لگا دیا جاۓ جیسے to run, to read, to write, وغیرہ وغیرہ تو یہ infinitives کہلاتے ہیں۔ اور یہ non finite verbs کی ایک قسم ہے۔
Infinitives کے طور پر استعمال ہونے والے verbs کی مثالیں
I want to go now.
Ali wants to have a car.
Akbar wants to swim in the sea.
I cannot bear to see blood.
Shakeel was asked to resign immediately.
The patient has been advised to rest at home.
ان تمام مثالوں میں بلو کلر میں دکھاۓ گۓ ورڈز infinitives ہیں اور یہ سب Non Finite Verbs ہیں۔
Bare Infinitives یا Base Form Verbsکیا ہوتے ہیں؟
Verbs کی مختلف فارمز میں سے base form کو اکثر Non Finite Verb کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، یعنی verb کو بغیر to کے، جیسے، run, read, write وغیرہ وغیرہ۔ اس وجہ سے ان کو bare infinitive یعنی بغیر to کے infinitive بھی کہا جاتا ہے۔
I heard him run upstairs.
One should think before speaking.
Make her stop.
Let Shazia finish what she was saying.
Just wait and see.
I saw him leave the house.
ان sentences میں بلو کلر میں دکھاۓ گۓ ورڈز verb کی base form میں ہیں اور یہ Non Finite Verbs ہیں۔ ان جملوں میں Finite Verbs پہلے سے موجود ہیں۔ ان کو پہچانیے۔ یہ جملوں کے شروع میں اور subject کے اریب قریب ہیں۔
Present Participles کیا ہوتے ہیں؟
Present Participles ورب کی بیس فارم کی آخر میں ۔ ‘ing’ لگانے سے بنتے ہیں، جیسے walk کی آگے ‘ing’ لگانے سے ‘walking’ ، read کے آگے ‘ing’ لگانے سے ‘reading” وغیرہ وغیرہ۔ انہیں verb phrase, verb, یا noun phrase, noun کو modify کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ Non-Finite Verbs کی ایک قسم ہوتے ہیں۔
Present Participle کے طور پر استعمال ہونے والے verbs کی مثالیں
The woman sitting over there is my mother.
Looking at her face I felt she was angry.
Broadly speaking, the task was successful.
ان جملوں میں بلو کلر میں دکھاۓ گۓ ورڈز present participle ہیں اور یہ Non-Finite Verbs ہیں۔
Past Participles کیا ہوتے ہیں؟
Past Participles ورب کی بیس فارم کے آخر میں ، اگر وہ regular verbs ہوں تو ‘ed, d’ یا ‘t’ لگانے سے بنتے ہیں، جیسے ‘describe’ سے ‘described’ اور ‘remind’ سے ‘reminded’ اور build سے built وغیرہ وغیرہ۔ اور اگر یہ irregular verbs ہوں تو انگلش گرامر کی کتابوں میں بتاۓ گۓ مخصوص الفاظ جیسے ‘go’ سے ‘gone ‘ اور ‘read’ سے ‘read’ اور ‘bring’ سے ‘brought’ وغیرہ وغیرہ۔ یہ ایک قسم کے Non-Finite Verbs ہوتے ہیں جو past tense کی مختلف قسمیں، اور adjectives اور adverbials بنانے میں کام آتے ہیں۔
Past Participle کے طور پر استعمال ہونے والے verbs کی مثالیں
She took the washed clothes upstairs.
I have seen his damaged car.
Gone are the days when young people respected their elders.
The teacher distributed the corrected papers.
The newly built road has broken in many places.
ان sentences میں بلو کلر میں دکھاۓ گۓ ورڈز Past Participles ہیں اور یہ Non-Finite Verbs ہیں۔
Learn finite and non-finite verbs in Urdu
Gerunds کیا ہوتے ہیں؟
Gerunds انگلش میں ایسے ورڈز ہوتے ہیں جو noun کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ یہ verb کی Base Form کے آخر میں ‘ing’ لگانے سے بنتے ہیں۔ یہ بھی Non-Finite Verbs کی ایک قسم ہیں۔
Gerunds کے طور پر استعمال ہونے والے verbs کی مثالیں
Walking in the morning is good for health.
Reading extensively is beneficial for good writing.
Abdul Razzaque likes swimming.
They enjoyed singing in the stadium.
Everybody likes eating mangoes.
بلو کلر میں دکھاۓ گۓ ورڈز verb کے آخر میں ‘ing’ کا اضافہ کرنے سے بناۓ گۓ ہیں۔ یہ Gerunds ہیں۔ یہاں پر یہ noun کے طور پر استعمال ہوے ہیں اور یہ Non-Finite Verbs ہیں۔
Finite اور Non Finite Verbs کی پہچان؟
اگر sentence میں ایک verb ہو تو ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ Finite Verb ہے۔ لیکن اگر کسی sentence میں ایک سے زیادہ verbs ہوں تو Finite اور Non-Finite Verbs کو کیسے پہچانا جاۓ۔ اس کے کچھ آ سان طریقے ہیں۔ آئیے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
- ایسے وربز جو subject کے فوری بعد یا اس کے ارد گرد ہوتے ہیں finite verbs ہوتے ہیں۔ ان مثالوں کو دیکھیں:
They go for a walk in the morning.
The damaged car was removed from the
place of the accident.
Is he coughing?
Did she celebrate her birthday this year?
پہلے دونوں sentences میں verbs سبجیکٹ کے فوری بعد میں آۓ ہیں۔ تیسرے اور چوتھے sentences میں verbs سوالیہ جملے ہونے کی وجہ سے subject سے پہلے آۓ ہیں لیکن subject کے قریب ہی ہیں۔
- ایسے verbs جن کے آخر میں third person singular کی نشاندہی کے لیے ‘s’ لگا ہوتا ہے، Finite Verbs ہوتے ہیں، جیسانیچے دی ہوئی مثالوں سے ظاہر ہو رہا ہے۔
He runs daily in the morning.
My brother swims in the neighboring pond.
Everybody likes eating mangoes.
Rukhsana often beats her students.
- Verb کی simple present اور simple past فارمز ہمیشہ Finite Verb ہوتی ہیں جیسا کہ نیچے دی ہوئی مثالوں سے واضح ہو رہا ہے:
I go to the office daily at 8 a.m.
Mothers often tell stories to their children
at night.
Maya laughed on listening to the joke.
The shelter collapsed after torrential rains.
- Verb کی infinite ، participle اور Gerunds فارمز ہمیشہ Non-Finite Verbs ہوتی ہیں۔ ان کو مثالوں میں دیکھیں۔
I hope to see you again very soon.
Waheed tried to remove the punctured
Zunaira agreed to help Fauzia complete the unfinished assignment.
Raining often makes the moods pleasant.
پہلے دو sentences میں to see اور to remove ایک infinitive ہیں۔تیسرے sentence میں to help ایک infinitive ہے، complete ایک bare infinitive ہے، اور unfinished ایک Past Participle ہے۔ آخری sentence میں raining ایک Gerund ہے۔ بلو کلر میں دیے گۓ یہ تمام الفاظ Non Finite Verbs ہیں۔
- Is, am, are, was, were, has, have, had واضح طور پر Finite Verbs ہوتے ہیں۔ ان کا مثالوں میں استعمال دیکھیں۔
Earth is rotating around the sun.
I am going to Lahore tonight.
Siddique was a nice teacher.
Children are playing on the ground.
The laborers were shouting against the factory administration.
Mahmood has a black sports car.
I have no answer to this query.
After his father’s death, Shakeel had to wind up the business.
- Modal Auxiliar Verbs جیسے can, could, may, might, must, ought to, shall, should, will, would اگرچہ subject اور tense کے لیے اپنی فارم تبدیل نہیں کرتے مگر ہمیشہ Finite Verbs ہوتے ہیں۔