Use of do does did explained in Urdu
Learn the use of ” do does did ” in Urdu. See the difference in the use of do, does, and did. In order to improve English, learn the use of do, does, and did. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.
انگلش میں did, does, do کا استعمال عام ہے۔انگلش سیکھنے والوں کو ان کے معنی اور استعمال اچھی طرح معلوم ہونے چاہئیں۔ اس مضمون میں آپ کو did, does, do کے اردو معنی بتاۓ جائیں گے اور ان کے استعمال کے بارے میں تفصیل سے بتایا جاۓ گا۔ تو مضمون کا آغاز کرتے ہیں did, does, do کے اردو معنوں سے:۔
Learn use of do, does, did, explained in Urdu
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
do meaning in Urdu
do کے معنی ہیں: کرنا، کام کرنا، جیسے “I do exercise daily” جس کے معنی ہیں ’’میں روزانہ کثرت کرتا ہوں‘‘ ۔ do کو سوالیہ جملے بنانے کے لئیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس صورت میں اس کے معنی ہوتے ہیں ’’کیا‘‘، جیسے “Do you want to go home” ، جس کے معنی ہیں ’’کیا آپ گھر جانا چاہتے ہیں‘‘، اور اس کے معنی ہوتے ہیں ’’ضرور‘‘ جب اسے emphasis (کسی بات پر زور دینے کے لئیے) استعمال کیا جاتا ہے، جیسے “Please do come again.” جس کا مطلب ہے ’’براۓ مہربانی دوبارہ ضرور آئیے گا‘‘۔
does meaning in Urdu
does کے معنی ہیں: کرتا ہے، کام کرتا ہے، ، جیسے “He does exercise daily” جس کے معنی ہیں ’’وہ روزانہ کثرت کرتا ہے‘‘۔ does زمانہ حال میں it, she, he, کے ساتھ استعمال کیس جاتا ہے۔ آگے چل کے does کا استعمال تفصیل سے سمجھایا جاۓ گا۔
did meaning in Urdu
did کے معنی ہیں: کیا، کام کیا، ، جیسے “He did his job satisfactorily” جس کے معنی ہیں ’’اس نے اپنا کام تسلی بخش کیا‘‘۔ یہ زمانہ ماضی میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آگے چل کے did کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا جاۓ گا۔
difference between do, does, did
does, do اور did کے معنوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ فرق ان کے مختلف زمانوں اور persons کے ساتھ استعمال میں ہے۔
do اور does دونوں کو present indefinite tense میں جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ do کو we, I, you اور plural nouns یا plural pronouns کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے جب کہ does کو it, she, he اور singular nouns اور singular pronouns کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
does کے استعمال کی یہ مثالیں دیکھیں:۔
"Examples of use of “does
وہ یہ با قاعدگی سے کرتا ہے۔ |
He does it regularly. |
وہ یہ آپ کے لئیے کرتی ہے۔ |
She does it for you. |
وہ یہ آسانی سے کرتا یا کرتی ہے۔ |
It does it easily. |
اظہر یہ موئثر طریقے سے کرتا ہے۔ |
Azhar does it efficiently. |
آپ نے دیکھا کہ ان مثالوں میں does کو بھی present indefinite tense میں جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا گیا ہے اور انہیں it, she, he اور singular nouns اور singular pronouns کے ساتھ استعمال کیا گیا ہےجنہیں نیلے رنگ میں دکھایا گیا ہے۔
did کو زمانہ ماضی past indefinite tense میں استعمال کیا جاتا ہے، معنی وہی ہوتے ہیں، یعنی ’’کام کیا‘‘۔ یہاں person سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، you, we, I ہو یا it, she, he ہو یا singular اور plural nouns/pronouns ہوں، سب کے ساتھ did استعمال ہوتا ہے۔
did کے استعمال کی یہ مثالیں دیکھیں:۔
"Examples of use of “did
میں نے یہ با قاعدگی سے کیا۔ |
I did it regularly. |
ہم نے یہ آپ کے لئیے کیا۔ |
We did it for you. |
تم نےیہ آسانی سے کیا۔ |
You did it easily. |
اظہر اور صدیق نےیہ موئثر طریقے سے کیا۔ |
Azhar and Siddique did it efficiently. |
انہوں نےیہ اکثر کیا۔ |
They did it quite often. |
اس نےیہ با قاعدگی سے کیا۔ |
He did it regularly. |
اس نے یہ آپ کے لئیے کیا۔ |
She did it for you. |
اظہر نےیہ موئثر طریقے سے کیا۔ |
Azhar did it efficiently. |
آپ نے دیکھا کہ ان مثالوں میں did کو past indefinite tense میں جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا گیا ہے اور بغیر کسی person کے تعلق کے ہر جگہ did ہی استعمال کیا گیاہے، یعنی you, we , I ہو یا it, she, he ہو، singular noun/pronoun ہو یا plural noun/pronoun ہو ، سب کے ساتھ did استعمال کیا گیا ہے۔
Learn use of do, does, did, explained in Urdu
"Use of “do, does, did
اِن کو to do verbs کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اِن کا مین ورڈ ہے “do” ۔ do کو ان پانچ (5) حالتوں (forms) میں استعمال کیا جاتا ہے:۔
- do – present tense (with first and second persons, and third person plural)
- does – present tense (with third person singular only)
- doing – present participle
- did – past tense
- done – past participle
ان کے یہ تین (3) استعمال ہیں:۔
- Main Verb
- Auxiliary Verb
- Substitute Verb
اب باری باری ان تینوں استعمالوں کا جائزہ لیتے ہیں۔
Learn use of do, does, did, explained in Urdu
Use as a main verb
آج آپ کیا کر رہے ہیں؟ کوئی دلچسپ چیز؟ |
What have you been doing today, anything interesting? |
کیا میں مدد کے لئیے کچھ کر سکتا ہوں؟ |
Can I do anything to help? |
ہمارے کرنے کے لئیے کچھ بھی نہیں ہے سواۓ اس کے کہ انتظار کریں اور دیکھیں کیا ہوتا ہے۔ |
There is nothing we can do except wait and see what happens. |
آج میں کچھ دھلائی کروں گی۔ |
I will do some washing today. |
انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے پہلے دن 350 رنز کئیے۔ |
They did 350 runs on the first day of the test cricket match. |
وہ روزانہ ہوم ورک کی کاپیوں کی جانچ کرتی ہے۔ |
She does the checking of homework copies daily. |
منزّہ کو آج رات بہت سارا گھر کا کام کرنا ہے۔ |
Munazza has a lot of homework to do tonight. |
اقبال کو اس ہفتے کے آخر میں بغیچہ میں کچھ کام کرنا ہے۔ |
Iqbal has to do some work in the garden this weekend. |
آپ کے والد صاحب کیا کرتے ہیں؟ |
What does your father do? |
آج کل آپ کیا کر رہے ہیں۔ |
What are you doing these days? |
آپ نے یونیورسٹی میں کیا کیا (پڑھا)؟ |
What did you do at university? |
اس نے اپنی پی ایچ ڈی نفسیات میں کی۔ |
He did his PHD in Psychology. |
تمام بچوں کو پرائمری اسکول میں انگلش کرنی (پڑھنی) ہوتی ہے۔ |
All children have to do English in primary school. |
عتیق نے اپنے والدین کے ساتھ گزشتہ مہینے امریکہ کا دورہ کیا۔ |
Ateeq did a trip to America with his parents last month. |
میں نے بہت ساے سماجی کام کئیے جب میں نوجوان تھا۔ |
I did a lot of social works when I was younger. |
ویب سائیٹ کو کس نے ڈیزائین کیا؟ |
Who did the design for the website? |
کیا آپ اس دستاویز کی تین نقول مجھے بنوا کر دے سکتے ہیں؟ |
Can you do me three photocopies of this document? |
اس نے اس جھیل کی جہاں ہم نےگرمیوں میں قیام کیا تھا، ایک خوبصورت پینٹنگ کی۔ |
She did a lovely painting of the lake where we stayed last summer. |
صفائی کرنے والا میرا کمرہ کر رہا تھا جب میں والپس آیا۔ |
The cleaner was doing my room when I came back. |
میں ذرا اپنے بال کر( بنا) لوں پھر میں تیار ہوں گی۔ |
I will just do my hair and then I will be ready. |
Learn use of do, does, did, explained in Urdu
Use as an auxiliary verb
انہیں auxiliary verb کے طور پرpresent indefinite tense اور past indefinite tense میں سوالیہ جملے(interrogative sentences) ، انکاریہ جملے(negative sentences)، اور کسی بات پر زور دینے (emphasis) کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔
- انہیں present indefinite tense اور past indefinite tense میں ایسے interrogative sentences بنانے میں جن کا جواب yes یا no ہو سکتا ہے، استعمال کیا جاتا ہے۔ اِس صورت میں انہیں جملے کے شروع میں لگایا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
کیا آپ اب جانا چاہتے ہیں؟ | Do you want to leave now? |
کیا آپ کو ہماری کسی مدد کی ضرورت ہے؟ | Do you need any help from us? |
کیا وہ باقاعدگی سے دیر سے آتی ہے؟ | Does she regularly come late? |
کیا منصور نے تمہیں اس معا ملے پر کچھ بتایا تھا؟ | Did Mansoor tell you anything on this issue? |
انہیں wh-questions یعنی ایسے سوالات جو which, where, what, why جیسے الفاظ سے شروع ہوتے ہیں، بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس صورت میں انہیں wh-questions کے فوری بعد لگایا جاتا ہے۔ ایسے سوالات مزید معلومات حاصل کرنے کے لئیے کئیے جاتے ہیں۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
آپ یہ پیکیج کہاں بھیجنا چاہتے ہیں؟ | Where do you want to send the package? |
وہ گھر کب پنہچے؟ | When did they arrive home? |
آپ اِس کمپنی میں کیوں آنا چاہتے ہیں؟ | Why do you want to join this company? |
وہ گھر پنہچنے کے بعد کیا کرتا ہے؟ | What does he do after reaching home? |
- انہیں present indefinite tense اور past indefinite tense میں negative sentences بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اِس صورت میں انہیں not سے پہلے لگایا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:۔
میں اس کے ساتھ نہیں جانا چاہتا ہوں۔ | I do not want to go with him. |
تمہیں اس کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ | You do not need to worry about it. |
مجھے آپ کی ای میل نہیں ملی۔ | I did not get your email. |
وہ روانی سے انگلش نہیں بولتا ہے۔ | He does not speak English fluently. |
- انہیں کسی بات پر زور دینے (emphasis) کے لئیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں۔
میں کثرت کرنا ضرور پسند کرتا ہوں | I do like to exercise. |
میں نے سفر کا لطف ضرور اٹھایا۔ | I did enjoy the trip. |
ہاں، بچہ اکثر ضرور روتا ہے۔ | Yes, the baby does cry often. |
ہماری طرف دوبارہ ضرور آئیے گا۔ | Do visit us again. |
Learn use of do, does, did, explained in Urdu
Use as a substitute verb
ہم اکثر ایک جملےمیں تمام الفاظ کو دہرانے کے بجائے do کا استعمال کرتے ہیں۔ دہراتے نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر کسی نے کہا:
We went to the seaside last month. ہم پچھلے مہینے سمندر کے کنارے گئے تھے۔
اب اگر سننے والا یہ کہے کہ:
We also went to the seaside last month. ہم پچھلے مہینے سمندر کے کنارے گئے تھے۔
تو یہ الفاظ کا دوبارہ دہرنا کہلاۓ گا جو مناسب نہیں ہے۔ اسے بہتر انداز میں do کا استعمال کر کے ایسے بھی کہا جا سکتا ہے:
Yes, we did too. ہاں، ہم بھی گۓ تھے۔
ایک اور مثال دیکھتے ہیں۔ فرض کریں آپ کے افسر آپ سے کہیں:
Would you do the assignment on time in the future?
یعنی’’ کیا آپ مستقبل میں اسائنمنٹ وقت پر کر دیں گے؟‘‘
ہو سکتا ہے، آپ جواب میں کہیں :
Yes, I will do the assignment on time in the future?
Yes, I will do. مگر اس سے بہتر جواب ہے
اس طرح الفاظ کو دہرانے سے بچا جا سکتا ہے جو بولنے اور سننے میں بھی اچھا لگتا ہے۔
Learn use of do, does, did, explained in Urdu
Learn use of do, does, did, in Urdu