Difference between its and it's
Learn the difference between its and it’s. Rules of using its and it’s explained in Urdu with example sentences. See examples of using its and it’s. When to use its and it’s and how to use its and it’s explained in Urdu.
In order to learn English, we need to learn its grammar and then various other aspects of English learning such as use of its and it’s in writing. Knowledge of using its and it’s will improve your English writing skills.
Its کو انگلش میں دو طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے، ایک apostrophe کے ساتھ اور دوسرے بغیر apostrophe کے۔ دونوں طریقوں سے لکھنے کے اپنے اپنے الگ معنی ہیں۔ اس مضمون میں آپ کو ان دونوں طریقوں سے لکھنے کا فرق سمجھائیں گے۔مثالوں کی مدد سے آپ اچھی طرح ان کا فرق سمجھ جائیں گے۔ اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں جس میں آپ انگلش الفاظ کا صحیح تلفظ سن سکیں گے۔
It’s meaning in Urdu
it's کے اردو معنی
It’s بنیادی طور پر ایک contraction (اختصار شدہ لفظ) ہے ۔ یہاں پر apostrophe کی علامت کی موجودگی بتا رہی ہے کہ اس لفظ کا کچھ حصہ غائب ہے۔ عام طور پر اسے ایسی جگہ استعمال کرنا چاہئیے جہاں it is” “ کہنا ہو جس کے اردو معنی ہیں ’’ یہ ہے‘‘
its لکھنے کے طریقے
بولنے میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لکھنے کا طریقہ کچھ بھی ہو اس کی ایک ہی pronunciation (تلفظ) ہے۔ اسے اِٹز بولا جاتا ہے۔ البتہ اسے ان دو طریقوں سے لکھ کر استعمال کیا جاتا ہے:ـ
- It’s ـ it کے بعد apostrophe کا استعمال۔
- Its ـ it اور s کے درمیان بغیر apostrophe کا استعمال
ان دونوں طریقوں سے لکھنے کے اپنے الگ الگ معنی ہیں جس پر ابھی کچھ دیر میں روشنی ڈالیں گے۔
Learn difference between its and it's
it's کے استعمال کا اصول
It’s کو صرف :
It is
It has
کے لئیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کسی اور الفاظ کے لئیے نہیں۔
Learn difference between its and it's
تو اس میں کنفیوژن کیا ہے؟
کنفیوژن یہ ہے کہ ہم سب جانتے ہیں کہ apostrophe کو اگر کسی لفظ کے آخر میں لگایا جاۓ اور اس کے بعد “s” لگایا جاۓ تو اس کے معنی ’’کا‘‘ یا ’’کی‘‘ ہوتے ہیں، جیسے:
قمیض کا رنگ | Shirt’s color |
کتے کی دم | Dog’s tail |
سائیکل کی چین | Bicycle’s chain |
آدمی کا چہرہ | Man’s face |
اس اصول کے مطابق ’’اس کا ‘‘ یا ’’ اس کی‘‘ کے لئیے it کے بعد apostrophe کی علامت اور اس کے بعد “s” لگنا چاہئیے۔
مگر ایسا نہیں ہے۔ اسے آپ ہمیشہ کے لئیے یاد رکھئیے گا کہ انگلش میں ’’اس کا‘‘ یا ’’اس کی‘‘ کے لئیے its (بغیر apostrophe کے)لکھا جاۓ گا ۔its کے (بغیر apostrophe کے)استعمال کی مثالیں آپ کچھ دیر پہلے ہی دیکھ چکے ہیں۔
آپ its کا لکھنے میں استعمال اچھی طرح سمجھ گۓ ہوں گے اور یہ یاد رکھیں گے کہ apostrophe والے it’s کو صرف it is یا it has کے لئیے استعمال کرنا ہے اور بغیر apostrophe والے اٹز کو ’’اس کا‘‘ یا ’’ اس کی‘‘ کے لئیے استعمال کرنا ہے۔ جب بھی ’’اس کا‘‘ یا ’’اس کی‘‘ کے لئیے its لکھیں گے تو بھول کر بھی apostrophe کی علامت نہیں لگائیں گے۔
Learn difference between its and it's
See prefix and suffix examples
See prefix and suffix examples