Contractions in English writing
Learn Contractions in English grammar. Rules of contractions – explained in Urdu with contraction examples and contraction meaning in Urdu. See contractions sentences. Why do we use contractions in English? How to use contractions explained in Urdu.
In order to learn English, we need to learn its grammar and then various other aspects of English learning such as the use of contractions in writing. Knowledge of using contractions will greatly improve your English writing skills.
انگلش میں contractions یعنی اختصار سے لکھنے کا کثرت سے استعمال ہے۔ اس مضمون میں contraction کے اردو معنی، contractions کا استعمال کیوں ہوتا ہے؟ contractions کے کیا طریقے ہیں، پر تفصیل سے روشنی ڈالی جاۓ گی۔ اس مضمون کو آخر تک پڑہنے سے آپ contractions کے بارے میں بہت کچھ جان جائیں گے جس سے آپ کی انگلش لکھنے کی صلاحیتوں میں یقیناً بہتری آۓ گی۔
انگلش میں اختصار (short form) سے لکھنے کے تین (3) طریقے
انگلش میں اکثر الفاظ کو مختصر کر کے لکھا جاتا ہے جس سے ایک تو کم لکھنا پڑتا ہے دوسرے یہ بھی لکھنے اور بولنے کا ایک اسٹائل ہے۔ الفاظ کو مختصر یعنی short form میں لکھنے کے یہ تین (3) طریقے ہیں:ـ
- Contraction ـ دو یا دو سے زیادہ الفاظ کو جوڑ کر ، ان میں سے کچھ letters اور sounds کو نکال کر ایک مختصر نیا لفظ بنایا جاتا ہے جیسے do not سے don’t ۔
- Abbreviation ـ لفظ کے آخری کچھ letters کو نکال کر فل اسٹاپ لگا دیا جاتا ہے، جیسے examination سے ، memorandum سے memo اور Doctor سے Dr.
- Acronym ـ الفاظ کے گروپ کے ابتدائی letters کو لے کر بنایا جاتا ہے جیسے International Monetary Fund سے IMF یا British Broad Casting سے BBC
Learn contractions in English writing
?How to make contractions
کانٹریکشنز کیسے بنائی جاتی ہیں؟
بنیادی الفاظ سے ہٹاۓ جانے والے letters کی جگہ apostrophe کی علامت (’) لگائی جاتی ہے۔ جیسے اگر :
- “is” اور “not” کو جوڑنا ہو تو not کا “o” ہٹا کر اس کی جگہ apostrophe کی علامت لگا کر n’t لکھ دیا جاتا ہے اور اس طرح یہ “isn’t” بن جاتا ہے۔
- “you” اور “are” کو جوڑنا ہو تو are کا “a” ہٹا کر اس کی جگہ apostrophe کی علامت لگا کر ’re لکھ دیا جاتا ہے اور اس طرح یہ “you’re” بن جاتا ہے۔
- “we” اور “have” کو جوڑنا ہو تو have کے “ha” کو ہٹا کر اس کی جگہ apostrophe کی علامت لگا کر ’ve لکھ دیا جاتا ہے اور اس طرح یہ “we’ve” بن جاتا ہے۔
?Which words are contracted
کن الفاظ کی کانٹریکشن کی جاتی ہے؟
عام استعمال میں آنے والے ان الفاظ کو contract کر کے لکھا جاتا ہے:ـ
not, is, am, are, have, had, would, will, us
Learn contractions in English writing
List of common contractions
Contractions عام استعمال میں آنے والے الفاظ کی بنائی جاتی ہیں۔ تقریباً 90 سے کچھ زیادہ معیاری contractions ہیں۔ ان میں سے زیادہ استعمال ہونے والی contractions کی یہ لسٹ دیکھیں:۔
Contraction Word | Base Words |
could’ve | could have |
he’d | he had or he would |
he’s | he is |
he’ll/she’ll | he will/she will |
I’d | I had |
I’ll | I will |
I’m | I am |
I’ve | I have |
let’s | let us |
must’ve | must have |
might’ve | might have |
she’d | she had or she would |
should’ve | should have |
there’s | there is |
they’re | they are |
they’d | they would |
they’ll | they will |
they’ve | they have |
we’d | we had or we would |
we’ll | we will |
we’re | we are |
we’ve | we have |
where’s | where is |
who’s | who is |
you’ll | you will |
not شامل ہونے والی contractions کی یہ لسٹ دیکھیں:ـ
Contraction Word | Base Words |
aren’t | are not |
can’t | can not |
couldn’t | could not |
didn’t | did not |
doesn’t | does not |
don’t | do not |
hadn’t | had not |
hasn’t | has not |
haven’t | have not |
isn’t | is not |
mustn’t | must not |
shouldn’t | should not |
wasn’t | was not |
weren’t | were not |
won’t | will not |
wouldn’t | would not |
Learn contractions in English writing
contractions کی اہمیت اور ضرورت
تکنیکی طور پر انگلش لکھائی میں contractions کی ضرورت نہیں ہے۔ مکمل الفاظ کا استعمال ہمیشہ گرامر کے لحاظ سے درست ہوتا ہے۔ لیکن یہ کچھ وجوہات ہیں جن کی وجہ سے لکھائی میں اسٹائل کا مقصد پورا ہوتا ہے:
- Contractions آپ کی لکھائی میں دوستانہ انداز پیدا کرتی ہیں جس سے پڑہنے والے کو یہ تائثر ملتا ہے کہ اس سے بات کی جا رہی ہے۔
- کسی ناول یا ڈرامے میں ان کے استعمال سے لگتا ہے کہ ایک کردار حقیقت میں کیسے بول رہا ہے۔
- کسی اشتہار، نعرے یا کسی دوسری لکھائی میں contractions کے استعمال سے جگہ (space) کی بچت ہوتی ہے۔
Contractions کو formal writing (باقاعدہ لکھائی) ، تقاریر ، اور تعلیمی لکھائی میں استعمال نہیں کیا جاتا ہے کیونکہ یہ گرامر کے لحاظ سے مناسب نہیں ہے۔ اسے عام دوستانہ لکھائی اور گفتگو میں ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔
See prefix and suffix examples
See prefix and suffix examples