Cardinal and Ordinal numbers

Learn difference between cardinal and ordinal number, cardinal number meaning in Urdu, and ordinal numbers list. Learn what is cardinal number and what is ordinal number with the help of ordinal numbers examples and cardinal numbers examples. See ordinal numbers 1 to 100. Cardinal and ordinal numbers explained in Urdu. 

In order to learn English,  we need to learn its grammar and then various other aspects of English learning such as the use of cardinal and ordinal numbers. Knowledge of using cardinal and ordinal numbers will improve your English writing and speaking skills.

انگلش میں نمبرز کو دو طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے، ایک ہے  cardinal  اور دوسرا ہے  ordinal ۔  ان دونوں کا مطلب، فرق، اور استعمال جاننا اہمیت کا حامل ہے۔ اس مضمون  میں آپ کو بتایا جاۓ گا کہ  cardinal numbers  اور  ordinal numbers   کا کیا مطلب ہے۔ دونوں کا فرق سمجھایا جاۓ گا۔ ان کے استعمال کے بارے میں بتایا جاۓ گا اور یہ سب کچھ مثالوں کی مدد سے سمجھایا جاۓ گا۔  الفاظ کا درست تلفظ  (pronunciation) سننے کے لئیے  اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔

Cardinal Number meaning in Urdu

Cardinal Number کے لغوی معنی ہیں ’’عدد وصفی‘‘۔ جیسے ایک،  دو ، تین ، چار،  وغیرہ،  وغیرہ۔ ہندسوں میں انہیں  1, 2,  3, 4, ….  کی طرح لکھا جاتا ہے۔

Use of cardinal numbers

Cardinal numbers کو اشخاس اور چیزوں کی تعداد بتانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔انہیں الفاظ میں بھی لکھا جا سکتا ہے اور ہندسوں یا اعداد میں بھی لکھا جا سکتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
کیا آپ مجھے 500 روپے ادھار دے سکتے ہیں؟

Can you lend me Rs.500?

میں تمہیں دو سو روپے ادھار دے سکتا ہوں۔

I can lend you two hundred rupees.

میز پر 10 کتابیں ہیں۔

There are 10 books on the table.

حادثے میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

Twelve people died in the accident.

2 لاکھ  ٹن گندم درآمد کی جا رہی ہے۔

200,000 tons of wheat is being imported.

ہمیں اپنے طلباء کے لیے پانچ ہزار کتابوں کی ضرورت ہے۔

We need five thousand books for our students.

تعداد بتانے کے لئیے الفاظ بھی استعمال کئیے جا سکتے ہیں اور  ہندسے بھی، جنہیں اعداد ا یا فیگرز بھی کہا جاتا ہے۔

 Cardinal numbers 1 (one)  سے شروع ہو تے ہیں۔ ہندسوں یعنی  numerals  کے لحاظ سے شروع کے  9  اعداد  single digit  ہوتے ہیں، 10  سے لے کر 99   تک  double digit  ہوتے ہیں،  اور پھر یہ سلسلہ بڑہتا ہی رہتا ہے۔ الفاظ  (words)  کے لحاظ سے  one   سے  twenty  تک یہ ایک  word  پر مشتمل ہوتے ہیں۔ twenty-one سے یہ دو  words  پر مشتمل ہوتے ہیں اور  one-hundred  کے  بعد   تین  words  اور آگے چل کر ان میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ twenty-one   سے لے کر  ninety-nine  کے درمیان  hyphen (-)  لگانا چاہئیے، جیسے:۔

Twenty-one

Thirty-five

Ninety-eight

One hundred twenty-five

Ordinal Number meaning in Urdu

Ordinal number کے لغوی معنی ہیں ’’عدد ترتیبی‘‘  جس کا مطلب ہے  ترتیب(order)   یا  رینک  (rank) ظاہر کرنے والا عدد جیسے،  پہلا،  دوسرا،  تیسرا،  چوتھا،  وغیرہ،  وغیرہ۔

Use of ordinal numbers

اگر کسی شخص یا چیز کی ترتیب کے لحاظ سے پوزیشن ظاہر کرنی ہو تو  ordinal numbers  استعمال کئیے جاتے ہیں،  جیسے پہلی پوزیشن، پندرہواں نمبر،    بارہواں کھلاڑی،  وغیرہ وغیرہ۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ
اظہر کلاس میں اول آیا۔

Azhar stood first in the class.

قطار میں پانچویں نمبر پر کون ہے؟

Who is fifth in the queue?

اسے تیسرا موقع نہیں دیا گیا۔

He was not allowed a third chance.

کراچی آلودہ ترین شہروں میں تیرہویں نمبر پر تھا۔

Karachi stood at thirteenth in the most polluted cities.

سرفراز کو کرکٹ ٹیم میں بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

Sarfraz was included as the twelfth player in the cricket team.

مبشر عمارت کی چوتھی منزل پر رہتا ہے۔

Mubashir stays on the fourth floor of the building.

ordinal numbers کے ذریعے اشخاص یا چیزوں کی ترتیب کے لحاظ سے پوزیشن بتائی جاتی ہے۔

Learn cardinal and ordinal number in Urdu

Ordinal Numbers بنانے کے اصول

Ordinal Numbers   کو   Cardinal Numbers  سے ہی یہ معمولی تبدیلیاں  کرکے بنایا جاتا ہے:ـ

  • ترتیب میں پہلے آنے والے کو first  بولا اور لکھا جاتا ہے۔ ہندسوں میں لکھنے کی صورت میں انگلش نمبر 1  کے بعد انگلش  لیٹرز    “st”   کا اضافہ کر کے  1st  لکھا جاتا ہے۔
  • ترتیب میں دوسرے آنے والے کو second  بولا اور لکھا جاتا ہے۔ ہندسوں میں لکھنے کی صورت میں انگلش نمبر 2  کے بعد انگلش  لیٹرز  “nd”  کا اضافہ کر کے  2nd   لکھا جاتا ہے۔

ترتیب میں تیسرے آنے والے کو  third  بولا اور لکھا جاتا ہے۔ ہندسوں میں لکھنے کی صورت میں انگلش نمبر 3  کے بعد انگلش  لیٹرز  “rd”   کا اضافہ کر کے  3rd  لکھا جاتا ہے۔

Cardinal and Ordinal Number explained in Urdu

Learn cardinal and ordinal number in Urdu

Ordinal Numbers

Cardinal Numbers

eleventh

11th

eleven

11

twelfth

12th

twelve

12

thirteenth

13th

thirteen

13

fourteenth

14th

fourteen

14

fifteenth

15th

fifteen

15

sixteenth

16th

sixteen

16

seventeenth

17th

seventeen

17

eighteenth

18th

eighteen

18

nineteenth

19th

nineteen

19

twentieth

20th

twenty

20

Learn cardinal and ordinal number in Urdu

  • بیس کے بعد جن نمبروں کے آخر میں  1=one  آۓ گا  اسے  ordinal number  میں تبدیل کرکے   1st=first ، 2=two  کو 2nd=second ، 3=three   کو 3rd=third    بولا اور لکھا جاۓ گا۔  باقی تمام نمبروں کے بعد  “th”  لگایا اور بولا جاۓ گا۔ یہ ٹیبل دیکھیں:ـ

Ordinal Numbers

Cardinal Numbers

twenty-first

21st

twenty-one

21

twenty-second

22nd

twenty-two

22

twenty-third

23rd

twenty-three

23

twenty-fourth

24th

twenty-four

24

……..

…..

…….

….

thirty-first

31st

thirty-one

31

thirty-second

32nd

thirty-two

32

thirty-third

33rd

thirty-three

33

thirty-fourth

34th

thirty-four

34

……

…..

…..

…..

اور اس ہی طرح  اکتالیس سے تینتالیس تک  (41 to 43) ،  اکیاون سے تریپن تک  (51 to 53) ،  اکسٹھ سے تریسٹھ تک 61  to 63)،   اکہتر سے تہتر تک  (71 to 73) ،  اکیاسی سے تراسی تک  (81 to 83) ،  اور اکیانوے سے ترانوے تک (91 to 93)  آخر میں  third, second, first,   (1st, 2nd, 3rd)   اور باقی تمام کے آخر میں  “th”  لگایا جاۓ گا۔

Difference between cardinal and ordinal numbers

cardinal numbers  تعداد بتانے کے لئیے استعمال ہو تے ہیں جیسے  Rupees one thousand ،  two hundred soldiers  ،  5 kgs of rice ، وغیرہ وغیرہ، جبکہ ordinal numbers   ترتیب یا رینک کے حساب سے نمبر  بتانے کے لئیے استعمال ہوتے ہیں،  جیسے امتحان میں پہلی (first)   پوزیشن،  قطار میں پانچواں  (fifth)  نمبر،   غریب ترین ملکوں میں پندرہواں  (fifteenth)  نمبر،  وغیرہ وغیرہ۔

Learn cardinal and ordinal number in Urdu

See prefix and suffix examples

See prefix and suffix examples

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے