Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

been meaning in Urdu

For Urdu-speaking persons who want to learn English from Urdu, been meaning in Urdu, and its use in sentences,  with Urdu translation, is presented here. 

been meaning in Urdu

been definition in Urdu

یہ لفظ انگلش ورڈ  "be”  سے نکلا ہے۔ be   کے  لغوی معنی  ہیں :  ہونا،  ہو جاؤ۔  been   کو  verb  کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔  یہ  be  کا  past participle  ہے۔ been      کے بھی  بنیادی معنی  ’’ہونا‘‘  ہی ہیں ۔ انہیں    جملے کے  subject  سے متعلق کسی معلومات کو  جو ابھی تو موجود نہ ہو لیکن کچھ عرصے پہلے تک  موجود رہی ہو،  کے اظہار کے لئیے  استعمال کیا جاتا ہے۔     انہیں ہمیشہ  have, has, had  کے ساتھ  perfect tenses  میں جملے بنانے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔  been   کو prepositions  کے ساتھ استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال ان صورتوں میں کیا جاتا ہے:ـ

1.    کسی جگہ پر جانے کے اظہار کے لئیے  been  استعمال ہوتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ

میں دو بار لندن جا چکا ہوں۔

I have been to London twice.

کیا آپ دبئی گئے ہیں؟

Have you been to Dubai?

ہم ملک کے تمام بڑے شہروں میں جا چکے ہیں۔

We have been to all the major cities of the country.

کیا آپ اس سے پہلے چڑیا گھر گئے ہیں؟

Have you been to the zoo before this?

2.   کسی کام یا کسی چیز کی ماضی سے مسلسل موجودگی کے اظہار (perfect tenses)    کے لئیے  been   استعمال ہوتا ہے۔  اس صورت میں انہیں had, have, has   کے بعد لگایا جاتا ہے۔   یہ مثالیں دیکھیں:ـ

وہ دو ہفتے سے بیمار تھی۔

She had been sick for two weeks.

میں آپ کی فون کال کا انتظار کر رہا ہوں

I have been waiting for a call from you.

تم  مجھے پاگل بنا رہے ہو۔

You have been driving me crazy.

3. کسی مفروضے کے اظہار کے لئیے    been  کا استعمال ہوتا ہے۔  یہ مثالیں دیکھیں:ـ

میں کلاس صدر بن سکتا تھا اگر میں واقعی کوشش کرتا  ۔

I could have been class president if I had really tried.

انور کو کچرا اٹھانے والا ہونا چاہیے تھا۔

Anwar should have been the one to take out the trash.

مزمل کا انتخاب ہو جاتا اگر اس کے پاس یونیورسٹی کی ڈگری ہوتی۔

Muzammil would have been selected if he had a University degree.

:Other related words

  be: کا بنیادی لفظ been.  present form کی   been

            being:  present  participle کا be

been meaning in Urdu

انگلش کے دیگر اہم الفاظ کے معنی اور ان کا جملوں میں استعمال دیکھنے کے لئیے اس ویب سائیٹ  کے اس سیکشن کو وزٹ کریں

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English