Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

Are you there? meaning in Urdu

"Are you there? ” meaning in Urdu is presented here along with some explanation for the Urdu-speaking persons trying to improve their English speaking and writing skills. This website contains a complete course on learning English from Urdu, containing pages on grammar – all parts of speech, sentence formation, tenses, vocabulary, and a blog continuously giving tips to improve English from Urdu.

Are you there meaning in Urdu

Are you there? explanation in Urdu

Are you there? ایک عام استعمال ہونے والا سوالیہ جملہ ہے جس کے معنی ہیں ’’ کیا آپ یہاں ہیں؟‘‘  یا   ’’ کیا تم موجود ہو؟‘‘۔ مختلف صورتحال میں اس کے کچھ مختلف معنی ہو سکتے ہیں۔    یہ مثالیں دیکھیں:۔

فرض کریں ایک بچہ ہے جو گھر میں اپنی ماں کو ڈھونڈ رہا ہے۔ غسل خانے کے بند دروازے  کے باہر وہ سوچتا ہے کہ شائد ماں غسل خانے میں ہو تو وہ بند دروازے کے باہر سے پوچھ سکتا ہے “Are you there?”  یعنی  ’’ کیا آپ یہاں ہیں؟ ‘‘

گھر کے باہر سے  کوئی چیخ کر پوچھ سکتا ہے “Are you there?”  یعنی  ’’ کیا آپ موجود  ہیں؟ ‘‘

ایک شخص ہے جو کسی سے ملنے جا رہا ہے لیکن جانے سے پہلے وہ اس شخص کو جس سے ملنے جا رہا ہے فون کر کے کنفرم کرنا چاہ رہا ہے کہ وہ اس جگہ موجود ہے تو وہ فون کر کے پوچھے گا   “Are you there?”  یعنی  ’’ کیا آپ  موجود  ہیں؟ ‘‘

آپ کسی کو فون کر رہے ہیں۔ فون لائن بار بار کٹ رہی ہے۔ یہ چیک کرنے کے لئیے کہ فون لائن کے دوسری طرف بات کرنے   والے تک آواز جا رہی ہے، آپ کہیں گے “Are you there?”  یعنی  ’’ کیا آپ  موجود  ہیں؟ ‘‘۔ جس کا دراصل مطلب ہے ’’کیا آپ لائن پر موجود ہیں اور سن رہے ہیں‘‘

کسی کمرے یا جگہ پر اندھیرا ہے اور آپ کمرے یا جگہ پر موجود شخص کی موجودگی کا معلوم کرنا چاہ رہے ہوں تو آپ زور سے کہہ سکتے ہیں،  “Are you there?”   یعنی  ’’ کیا آپ  موجود  ہیں؟ ‘‘۔

Are you there? meaning in Urdu

انگلش کے دیگر عام جملے اور ان کے معنی دیکھنے کے لئیے اس ویب سائیٹ  کے اس سیکشن کو وزٹ کریں

انگلش سیکھنے یا اپنی انگلش بہتر کرنے کے لئیے ہمارے یہ صفحات دیکھیں:ـ

English Grammar – Parts of Speech

12 Tenses

Sentence formation

Vocabulary

Tips to improve your English

Videos on learning English