Apostrophes explained in Urdu
Learn how to use apostrophe, when to use apostrophe, where to use apostrophe. See apostrophe rules in Urdu and what are the 3 uses of apostrophe. See how to use contractions with contraction examples. See apostrophe meaning definition and examples, and contraction meaning definition and example sentences, in English and Urdu. Terminologies such as apostrophe s, possessive apostrophe, apostrophe sign, apostrophe mark, contraction grammar, apostrophe grammar, apostrophe after s, apostrophes explained in Urdu.
For Urdu speaking persons who want to learn or improve their English speaking, reading and writing skills, understanding use of apostrophe will be very helpful. If you want to learn English, you will need to understand in Urdu, how the punctuation marks are used.
انگلش میں لکھنے میں punctuation کی تقریباً 14 علامات کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان میں apostrophe کی علامت بہت ہی اہمیت کی حامل ہے۔ یہ علامت (’) جو ایک کاما کی شکل کی ہوتی ہے ، حرف کے اوپر بغیر کسی اسپیس کے ملا کر لگائی جاتی ہے۔ انگلش میں اس کا وسیع استعمال ہے۔
Apostrophe کے استعمال
اسے ان 2 بنیادی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے:ـ
For showing possession. ملکیت ظاہر کرنے کے لیے
For contracting words. الفاظ کے حروف کو کم کر کے اختصار سے لکھنے کے لیے
Use of apostrophe for showing possession
ملکیت (possession) ظاہر کرنے کے لیے apostrophe کی علامت کا استعمال
انگلش میں possession کا اظہار کرنے کے لیے apostrophe کی علامت کا بہت استعمال ہوتا ہے۔ اس کے استعمال کے کچھ اصول ہیں:
- جس noun کی possession دکھانی ہو اگر وہ singular ہو تو noun کے بعد apostrophe کی علامت ’ لگائی جاتی ہے اور اس کے بعد s کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
Ahmed’s car was damaged in the accident.
His shirt’s color was blue.
The City’s mayor will be elected shortly.
Who will be Pakistan’s next Prime Minister?
The furniture’s condition was very bad.
2. جس noun کی possession دکھانی ہو اگر وہ plural ہو اور اس کے آخر میں s ہو تو noun کے بعد صرف apostrophe کی علامت ’ لگائی جاتی ہے اور اس کے بعد s کا اضافہ نہیں کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
The students’ desks were dirty.
The shirts’ colors soon fed off.
The stores’ management was not proper.
The roads’ conditions will be regularly checked.
We got our cats’ beds from the store.
3. ایسے plural nouns جنکے آخر میں s موجود نہ ہو تو noun کے بعد apostrophe کی علامت ’ لگائی جاتی ہے اور اس کے بعد s کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
The children’s toys are very expensive.
The women’s uniforms were not properly pressed.
The sheep’s wool is used for making warm clothing.
The people’s will is exhibited in general elections.
Use of apostrophe for contractions
الفاظ کو اختصار سےلکھنے (contraction) کے لیے apostrophe کی علامت کا استعمال
کچھ الفاظ لکھنے میں مختصر کر دیے جاتے ہیں اگرچہ یہ اختصار بہت معمولی ہوتا ہے مگر لکھنے اور بولنے میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے، اگرچہ اس کا استعمال کم ہے۔ الفاظ کے کچھ حروف کم کر کے ان کی جگہ apostrophe کی علامت لگائی جاتی ہے۔
Contraction (اختصار) کا استعمال ان حالتوں میں کیا جاتا ہے:
- عام استعمال میں آنے والے ان الفاظ کو اختصار سے لکھا جاتا ہے:
not, is, am, are, have, had, would, will, us,
- Not میں سے “o” نکال کر اس کی جگہ apostrophe علامت لگا دی جاتی ہے۔
- is کا i نکال دیا جاتا ہے اور اس کی جگہ apostrophe علامت لگا دی جاتی ہے۔
- am کا a نکال دیا جاتا ہے اور اس کی جگہ apostrophe علامت لگا دی جاتی ہے۔
- are کا a نکال دیا جاتا ہے اور اس کی جگہ apostrophe علامت لگا دی جاتی ہے۔
- have کا ha نکال دیا جاتا ہے اور اس کی جگہ apostrophe علامت لگا دی جاتی ہے۔
- had کا ha نکال دیا جاتا ہے اور اس کی جگہ apostrophe علامت لگا دی جاتی ہے۔
- would کا woul نکال دیا جاتا ہے اور اس کی جگہ apostrophe علامت لگا دی جاتی ہے۔
- will کا wi نکال دیا جاتا ہے اور اس کی جگہ apostrophe علامت لگا دی جاتی ہے۔
- us کا u نکال دیا جاتا ہے اور اس کی جگہ apostrophe علامت لگا دی جاتی ہے۔
ان کے استعمال کی یہ مثالیں دیکھیں:ـ
Apostrophes explained in Urdu
- سالوں کی دہائی لکھنے کے لیے پورا سن لکھنے کے بجاۓ شروع میں apostrophe اس کے بعد صرف دہائی لکھ دی جاتی ہے اور چھوٹا s لگا دیا جاتا ہے۔ جیسے :ـ
Apostrophes explained in Urdu
Apostrophe کا ایک تیسرا استعمال بھی ہے
جملے میں alphabets اور digits کی تعداد اگرایک سے زیادہ ہو تو apostrophe کا استعمال plural ظاہر کرنے کے لیے اس طرح کیا جاتا ہے، جیسے ان مثالوں میں بتایا گیا ہے:۔
There is one 2, two 3’s, one 4 and two 8’s in “238843”. (نمبرز کی تعداد بتانے کے لیے)
There is 1 m, 4 i’s, 4 s’s and 2 p’s in “Mississippi”. (حروف کی تعداد بتانے کے لیے)
Apostrophes explained in Urdu
اِس موضوع پر یہ ویڈیو بھی دیکھیں۔