the" meaning in Urdu"
دی کے اردو معنی
انگریزی زبان میں "the” سب سے زیادہ استعمال ہونے والا لفظ ہے، کیونکہ یہ لفظ انگلش آرٹیکل کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اس صفحے پر آپ کو دی کے اردو معنی، اس کے استعمال، اور اسے دی بولا جاۓ یا دا بولا جاۓ، پر ویڈیوز کی مدد سے روشنی ڈالیں گے۔
اپنی انگلش بہتر بنانے کے لئیے اس ویب سائیٹ سے استفادہ حاصل کرٰیں۔ اس کے ہوم پیج Learn English from Urdu اور دیگر صفحات جیسے گرامر، ٹینسز، جملوں کی ساخت اور بناوٹ، اور ویڈیوز سے فائدہ اٹھائیں۔
اردو معنی | English word |
یہ، وہ، | the |
the کے اردو لغوی معنی ہیں: یہ، وہ۔ جب اسے لکھا یا بولا جاتا ہے تو اس لفظ کے اپنے کوئی معنی نہیں لکھے یا بولے جاتے ہیں۔ اسے کسی خاص چیز کی طرف اشارہ کرنے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔
دی کا استعمال
the کا انگلش میں عام استعمال ہے۔ شائد ہی کوئی جملہ ہوتا ہو جہاں دی استعمال نہ ہوتا ہو۔ اسے خاص چیزوں کی طرف اشارہ کرنے یعنی حوالہ دینے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ کو the کے بغیر اور the کے ساتھ کچھ جملے دکھاتے ہیں تا کہ آپ the کا استعمال سمجھ جائیں۔ مثال کے طور پر پہاڑ کو انگلش میں mountain کہا جاتا ہے۔ یہ کوئی بھی پہاڑ ہو سکتا ہے۔ انگلش جملوں میں اس لفظ کا استعمال اس طرح ہو سکتا ہے۔ ان جملوں میں the استعمال نہیں ہوا ہے:
ہم نے راستے میں بہت سے پہاڑ دیکھے۔ | We saw many mountains on the way. |
ہمارے شمالی علاقے اونچے اور برفانی پہاڑوں سے بھرے ہوۓ ہیں۔ | Our northern areas are full of high and icy mountains. |
بہت سے پہاڑوں میں قیمتی دھاتیں ہوتی ہیں۔ | Many mountains contain precious metals. |
لیکن اگر ہم کسی خاص پہاڑ کی طرٖف اشارہ کرنا چاہیں، یعنی حوالہ دینا چاہیں تو اس سے پہلے the کا اضافہ کیا جاۓ گا۔ یہ مثالیں دیکھیں:ـ
آپ نے دیکھا کا ایسے پہاڑوں جن کی طرٖف خاص کر کے اشارہ کیا جا رہا ہے، سے پہلے the کا استعمال کیا گیا ہے۔
the پر مزید اور مفصل معلومات جاننے کے لئیے ہمارے صفحے Use of a, an, the کو وزٹ کریں۔
دی کے اردو معنی
"Use of "the
the کا انگلش جملوں میں کیسے استعمال کیا جاتا ہے، جاننے کے لئیے، ہماری اس ویڈیو سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں:ـ
دی یا دا کا تلفظ - "Pronunciation of "the
انگلش سیکھنے والوں کو یہ مسئلہ بھی درپیش ہوتا ہےکہ اسے ’’دی‘‘ بولا جاۓ یا ’’دا‘‘ بولا جاۓ۔ اس مسئلے پر ہماری اس ویڈیو میں تفصیلی گفتگو کی گئی ہے، جس سے آپ بھی فائدہ اُٹھا سکتے ہیں:ـ