Learn English from Urdu

Learn English from Urdu with the help of definitions and examples with meaning in Urdu. This is a full English language course covering grammar (eight parts of speech), tenses, and English vocabulary with Urdu meanings. After going through all the lessons you should be able to translate English to Urdu and translate Urdu to English. Then Urdu to English conversation will not be difficult at all.  English through Urdu with the help of this Urdu English speaking course is at your doorstep.

انگلش اردو بول چال

زبان افراد کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے۔ انگلش پوری دنیا میں بین الاقوامی رابطے کے لیے استعمال ہوتی ہے ۔ اگرچہ اردو پاکستان کی سرکاری زبان ہے لیکن تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں انگلش  رابطے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اعلیٰ قسم کی ملازمتوں میں انگریزی کی اچھی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ سائنسی ترقی کے اس دور میں تمام علمی کتب اور تحقیق صرف انگریزی میں دستیاب ہے۔ لہذا  انگلش بولنا ، پڑہنا اور لکھناسیکھیں۔  اس کے لیے ہمارسی اس ویب سائیٹ Learn English from Urdu کے تمام صفحے تفصیل سے پڑہیں۔

اردو انگلش بول چال

اردو سے انگریزی سیکھنے کے لئے بہت سارا مواد بازار ، انٹرنیٹ اور یوٹیوب ویڈیوز پر دستیاب ہے جو زیادہ تر عام بول چال کے جملوں پرمشتمل اور محدود ہوتا ہے ۔ غیر ملکیوں نے بھی ایسے متعدد کورسزتیارکیے ہیں جو مشینی ترجمے کے ذریعےتیار کیے گۓ ہیں جنہیں بعض اوقات سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ یہاں آپ باقاعدہ طریقے سے اردو سے انگریزی سیکھیں گے۔سب سے پہلے     آپ ہماری اس ویب سائیٹ Learn English from Urdu میں گرائمر  میں Parts of SpeechArticles,   Direct and Indirect Speech, Active and Passive Voiceسیکھیں گے۔ اسکے بعد آپکو عام بول چال کے Sentences بنانا اور عام الفاظ کا ذخیرہ  (Vocabulry)بنانے میں مدد ملے گی۔ہماری اس ویب سائیٹ Learn English from Urduکے  آخر میں اور درمیان میں آپ کو ویڈیوز ملیں گیں  جن سے آپ کو صحیح تلفظ (Pronunciation)،  گرائمر اور دیگر پہلوؤں کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

Urdu speakers interested to learn spoken English from Urdu will find this very helpful.

یوں تو انگریزی زبان کو جلدی سیکھنے کے لیے اگر   ایسا ماحول  میسر آجائے جہاں سب  انگریزی بولتے ہوں  تو انگریزی جلدی  اور صحیح گرامر کے ساتھ موثر انداز میں سیکھی جا سکتی ہے  مگر سب کو یہ ماحول ملنا ناممکن ہے۔  تو انگریزی صحیح طرح بولنے  کا واحد راستہ  یہ ہے کہ اس کی گرامر سیکھی جائے یعنی وہ قواعد معلوم کیے جائیں جن کے ذریعہ الفاظ کو جو ڑکر معنی خیز جملے بنائے جا سکیں۔ انگریزی سیکھنے کے لیے صرف گرامر کا جاننا کافی نہیں ہے۔آپکو انگریزی الفاظ کا ذخیرہ (vocabulay) بڑھانا ہو گا، الفاظ کی صحیح ادائگی کے لیے تلفظ جاننا ہو گا، صحیح بولنے کا لیے سننا ہوگا جس کے لیے films, movies اور videos دیکھنی اور سننی ہوںگی۔ صحیح اور اچھی انگریزی بولنے کے لیے، سننے اور بولنے کی بہت practice کرنی ہو گی۔ ہماری یہ ویب سائیٹ Learn English from Urdu آپ کو  سیکھنے کے ہر قدم پر آپ کی مدد کرے گی۔

This is a full Urdu English speaking course covering grammar (eight parts of speech), tenses, and English vocabulary with Urdu meaning. You will find this course helpful to learn English from Urdu.

انگلش اردو بول چال

لفظ کسی بھی زبان کا بنیادی عنصر ہوتا ہے .جب ہم کوئی بات کرتے  یا لکھتے ہیں تو ہم الفاظ پر مشتمل جملے بولتے یا  لکھتے  ہیں۔   جملے   الفاظ کو ایک خاص ترتیب میں رکھنے سے بنتے ہیں اور  الفاظ حروف کو ملا کر بناۓ جاتے ہیں۔   آئیے سب سے پہلے انگریزی کے حروف پر روشنی ڈالتے ہیں ۔ انگریزی میں مندرجہ ذیل 26 حروف ہوتے ہیں جنہیں ملا کر لفظ بنتا ھے۔ انگریزی کے حروف alphabet یا   letter  کہلاتے ہیں:۔

                                                                                                             A    B    C    D   E    F    G    H    I    J    K    L    M    N    O    P    Q    R    S    T    U    V    W    X    Y    Z 

Learn English from Urdu the easy way

Vowels کی  ضرورت اور اہمیت

اوپر دیے گۓ انگریزی حروف میں A   E   I   O   U  واویل Vowel کہلاتے ہیں اور باقی 21 حروف consonants کہلاتے ہیں۔ Y بھی آدھا واویل شمارہوتا ہے۔ Vowel کا کردارانگریزی میں ایسا ہی ہے جیسے اردو میں زیر، زبر، پیش اور مد کا ہوتا ہے۔  انگریزی میں کوئی لفظ  vowelکے بغیر نہیں بنتا ہے مثلا drty, prpr, dfn, brdg  اورcnsdr کو حروف کا مجموعہ تو کہا جا سکتا ہے مگر لفظ نہیں۔  مگر جیسے ہی ہم ان الفاظ کے مجمووں میں vowel  شامل کریں گے تو یہ الفاظ بن جائیں گے جیسے dirty, proper, define bridge اور consider

Urdu to English speaking کے سلسلے میں Vowels اور  Consonants پر ہماری ہماری اس ویب سائیٹ Learn English from Urdu پر یہ ویڈیو دیکھیں۔

 Punctuation  (اوقاف)  :  ان علامات    .  ,  –  ;  :  ‘ “  کا انگریزی میں لکھنے میں بہت استعمال ہوتا ہے۔  یہ جملوں کو پڑھنے اور سمجھنے میں  مدد  دیتے ہیں۔  اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے    Grammar سیکشن میں موجود سب سیکشن

 Punctuation  

کو وزٹ کریں۔

خاموش حروف - Silent Letters

انگریزی میں کچھ الفاظ میں شامل حروف لکھے تو جاتے ہیں مگر بولے نہیں جاتے جیسے half میں l, اور  bridge میں d  وغیرہ وغیرہ۔ ایسے حروف کو silent letters  کہا جاتا ھے۔خاموش حروف پر ہمارا ایک تفصیلی مضمون ہے جو آپ ہماری اس ویب سائیٹ Learn English from Urdu پر یہاں کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں۔

Learn English from Urdu through our easy lessons

انگریزی بولنے میں تلفظ کی اہمیت

  الفاظ کی صحیح ادائیگی کا اچھی انگریزی بولنے میں اہم کردار ہے. ایسے عام بولے جانے والے  انگریزی الفاظ  جن کے تلفظ میں کچھ مشکل پیش آتی ہے، کی صحیح ادائیگی میں مدد   کے لیے ہمارے ویڈیوز سیکشن میں pronunciation  پر ہمارے playlist وزٹ کریں

Grammar اور Sentences کے بارے میں جانیے

آپ کو  انگریزی کے Parts of Speech جن کی آٹھ کیٹیگری(NounPronounAdjective,   VerbAdverb,  PrepositionConjunction,  Interjection)  ہیں ،سمجھنے پڑیں گے اور یہی گرامر ہے یعنی وہ قوائد جو بتائیں گے کہ الفاظ کو جوڑ کر معنی خیز جملے کیسے بنائے جاتے ہیں۔ یہ سب جاننے اور سیکھنے  لیے ہمارا گرامر سیکشن وزٹ کریں۔

 جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ کسی بھی زبان کو بولنے  کے لیے الفاظ اور جملوں کا استعمال ہوتا ہے۔ جملے کیا ہوتے ہیں ؟ کیسے بنتے ہیں؟مختلف حالات میں جملوں کا استعمال کیسے ہوتا ہے؟   جملوں کی قسموں ( Declarative, Interrogative, Imperative ، Exclamatory  اور  Negative Sentences) کے بارے میں جاننے کے لیے ہمارے  ہماری اس ویب سائیٹ Learn English from Urdu کے sentences سیکشن کو وزٹ کریں.    آہستہ آہستہ Learn English from Urdu کے تمام صفحے وزٹ کریں۔

Active and Passive Voice

انگریزی زبان میں جب  subject یعنی فاعل Verb کے ساتھ متحرک ہوتا ہے  تو ایسے جملے کو Active Voice اور جب  object یعنی مفعول Verb کے ساتھ متحرک ہوتا ہے تو ایسے جملے کو Passive Voice کہتے ہیں۔  اس موضوع پر مزید جاننے کےلیے Grammar سیکشن میں موجود سب سیکشن  Active and Passive Voice کو وزٹ کریں۔

You can improve your Urdu to English conversation skills through this  English speaking course in Urdu.

Direct and Indirect Speech

جب ہم کسی کے بولے ہوے الفاظ کو جوں کا توں (حرف بہ حرف ویسا ہی) "quotation marks” کے درمیاں لکھتے ہیں تو اسکو Direct Speech کہا جاتا ہے۔اور جب ہم کسی کے بولےہوے  exact  الفاظ  کو لکھتے ہوے repeat نہیں کرتے تو  اس  کو  Indirect Speech کہتے ہیں۔ اس موضوع پر مزید جاننے کےلیے Grammar سیکشن میں موجود سب سیکشن  Direct Indirect Speech کو وزٹ کریں۔

Punctuation and Capitalization

Punctuation  اور  Capitalization  کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے۔ فل اسٹاپ کہاں لگتا ہے، کاما  کہاں لگتا ہے، ڈیش کیا ہوتا ہے۔  کونسے حروف  capitalize  ہوتے ہیں۔ یہ سب جاننے کے لیے ہمارا پیج Punctuation and Capitalization وزٹ کریں یا ہماری یہ ویڈیو دیکھیں:

امید کی جاتی ہے ، اس کورس”اردو میں انگلش بولنا سیکھیں” سے ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد یعنی طلباء ، گھریلو خواتین ، ملازمین اور دیگر افراد مستفید ہوسکیں گے۔ اگرآپ کوئی تجویز ، مشورہ ، یا پسند کا اظہار کرنا چاہیں تو  ہماری اس ویب سائیٹ Learn English from Urdu پرہمارا Contact کا صفحہ حاضر ہے۔

اس ویب سائیٹ کے کسی بھی صفحے پر اردو یا انگریزی الفاظ میں اگر آپ اسپیلنگ (spelling)  کی کوئی غلطی پائیں یا  کسی اور قسم کی غلطی پائیں  تو  ہماری پوسٹ کے نیچے کمینٹ کریں یا ہمارے Contact کے صفحے کے ذریعے ہمیں آگاہ کریں، ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے۔

Thank you for going through our this Urdu English Speaking Course.

Frequently used English Words with Urdu meanings

ایک انٹرنیشنل ریسرچ کے مطابق انگلش کے  2265  ایسے الفاظ ہیں جو بہت زیادہ اور بار بار استعمال ہوتے ہیں۔  آپ کی انگلش میں بہتری لانے کے لئیے ان  2265  انگلش الفاظ کو اردو  معنوں اور جملوں میں استعمال کے ساتھ ایک الگ سیکشن  "Frequently used 2265 English Words” میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ان الفاظ کو آپ ہمارے  TIPS والے سیکشن میں موجود اس سب سیکشن میں یا اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔

Videos on how to learn English from Urdu

آپ کی انگلش بولنے  کی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے لیے ہم نےویڈیوز تیار کی ہیں۔ ہماری شائع شدہ ویڈیوز کا جائزہ لینے کے لیے ہماری اس ویب سائیٹ Learn English from Urdu کے  Videos  کے صفحے کو وزٹ کریں یا یہاں کلک کریں۔

Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors